28 نومبر، 2022، 1:38 PM

ایرانی فٹبال فیڈریشن کی فیفا سے امریکی فٹبال ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ایرانی فٹبال فیڈریشن کی فیفا سے امریکی فٹبال ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے امریکی ٹیم کی جانب سے ایرانی پرچم میں اللہ کا نام ہٹانے پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا سے باضابطہ شکایت کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فٹبال فیڈریشن نے امریکی ٹیم کی جانب سے ایرانی پرچم میں اللہ کا نام ہٹانے پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا سے باضابطہ شکایت کردی۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے شکایت کرتے ہوئے اسے غیر پیشہ وارانہ اقدام قرار دیا اور امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان کل منگل کو میچ ہوگا۔ امریکی فٹ بال فیڈریشن نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس میچ کے حوالے سے پوسٹ کی جس میں ایرانی پرچم سے اللہ کا نشان ہٹادیا۔

News ID 1913403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha